اشتہار

شمالی کوریا نے جوہری ہتھیاروں کی بڑے پیمانے پر تیاری کا حکم دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

سیئول : شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن نے کہا ہے کہ امریکا کا مقابلہ کرنے کیلئے نئے بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں اور بڑے جوہری ہتھیاروں کی تیاری کی ضرورت ہے۔

شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کم جونگ اُن نے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے جوہری ہتھیاروں میں بڑے پیمانے پر اضافے پر زور دیا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکمران ورکرز پارٹی کے اجلاس میں کم نے اپنی خود مختاری اور سلامتی کے دفاع کے لیے زبردست فوجی طاقت کے حصول کی ضرورت کو اجاگر کیا۔

- Advertisement -

مقامی میڈیا کے مطابق کم جونگ اُن نے ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کی بڑے پیمانے پر تیاری کا حکم دیا ہے، کِم نے کہا کہ جنوبی کوریا بلاشبہ ہمارا کھلا دشمن ہے جو غیر دانشمندانہ اور خطرناک ہتھیاروں کی تیاری پر تلا ہوا ہے۔

حکمراں جماعت کے اجلاس کے بعد جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پیانگ یانگ ایک بین البراعظمی بیلسٹک میزائل سسٹم تیار کرے گا تاکہ یہ میزائل دشمن کے تیز رفتار نیوکلیئر حملے کا مقابلہ کرسکے۔ مقامی میڈیا کے مطابق کم جونگ اُن نے ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کی بڑے پیمانے پر تیاری کا حکم دیا ہے۔

دوسری جانب جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے میزائل تجربات کے سلسلے کو سنگین اشتعال انگیزی قرار دیا ہے جو کوریا اور اس کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہیں فوجی حکام نے پیانگ یانگ پر زور دیا کہ وہ اس طرح کے عمل سے باز رہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پیانگ یانگ نے تین مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔ سیول نے اعلان کیا کہ سال کے اختتام پر بیلسٹک میزائل لانچ کئے گئے اور2022 کے دوران شمالی کوریا نے غیر معمولی تعداد میں میزائل فائر کیے۔

واضح رہے کہ 2022 میں جزیرہ نما کوریا پر کشیدگی میں تیزی سے اضافہ ہوا، ایک ایسے وقت میں جب شمالی کوریا نے اس سال ریکارڈ ہتھیاروں کے تجربات کیے جن میں بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں کا فائر بھی شامل ہے جس پر اقوام متحدہ کی پابندیوں کے ذریعے تجربہ کرنے سے منع کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں