اشتہار

سندھ کی سیاست میں ہلچل، ایک اور سیاسی جماعت جی ڈی اے میں شمولیت کیلیے تیار

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ یونائٹیڈ پارٹی کے سربراہ جلال محمود شاہ اور زین شاہ آج فنکشنل لیگ کے سربراہ پیر پگارا سے ملاقات کرکے جی ڈی اے میں شمولیت اختیار کریں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ یونائٹیڈ پارٹی نے بھی سیاسی اتحاد گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ سندھ یونائٹیڈ پاڑی کے سربراہ سید جلال محمود شاہ اور زین شاہ آج فنکشنل لیگ کے سربراہ پیر پگارا سے ملاقات کریں گے جس کے بعد وہ جی ڈی اے میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق سندھ یونائٹیڈ پارٹی کے جی ڈی اے کا حصہ بننے سے قبل دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط ہوں گے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس اتحاد کے بعد سندھ یونائٹیڈ پارٹی جی ڈی اے کے انتخابی نشان پر آئندہ الیکشن میں حصہ لے گی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں