21.4 C
Dublin
بدھ, مئی 29, 2024
اشتہار

کھلے دودھ کی فروخت پر پابندی کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں کھلے دودھ کی فروخت پر پابندی کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور میں کھلے دودھ کی فروخت پر پابندی کا فیصلہ کرلیا، ذرائع فوڈ اتھارٹی نے بتایا ہے کہ کم سے کم پاسچرائزیشن والے دودھ کیلئے بل پاس ہوگیا ہے۔

ذرائع فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ فوڈ اتھارٹی نے کھلے دودھ کی فروخت روکنے کیلئے حکمت عملی بنا لی ہے ، کھلے دودھ میں ایفلاٹاکسن کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو مضر صحت ہے۔

- Advertisement -

ذرائع نے کہا کہ دودھ کی پیکنگ اور لیبل سے مسئلہ حل ہو جائے گا، محلے کی دکانوں پربھی پیکنگ میں دودھ ملے گا، پیکنگ کرنے کیلئے گوالہ ایسوسی ایشن سے بات چیت چل رہی ہے۔

فوڈ اتھارٹی کے مطابق کھلے دودھ کی بندش کا لاہور سے آغاز ہوگا پھر صوبےبھرمیں عملدرآمد کرائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں