منگل, جون 18, 2024
اشتہار

قیامت خیز گرمی سے پریشان عوام کے لیے بڑی خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

اس وقت ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے ایسے میں محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان بھر میں گرمی کی شدید ترین لہر جاری ہے، کئی علاقوں میں ہیٹ ویو کا الرٹ ہے اور کچھ مقامات پر تو درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کر گیا ہے جس نے ملک کے طول وعرض میں عوام کو شدید مشکلات سے دوچار کر رکھا ہے۔

ایسے میں محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ چند روز میں گرمی کی موجودہ لہر میں کمی آنے کا امکان ہے اور 28 مئی سے یکم جون کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہو سکتی ہیں۔

- Advertisement -

محکمہ موسمیات کے مطابق ایک کمزور مغربی لہر 28 مئی کو ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہونے کا امکان ہے۔ اس کے نتیجے میں 28 اور 29 مئی کے دوران کوئٹہ، ژوب، زیارت، بارکھان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ 28 مئی سے یکم جون کے دوران چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان اور وزیرستان میں بھی بارشیں ہو سکتی ہیں۔

اس لہر کے زیر اثر شانگلہ، لکی مروت، کرک، پشاور، مردان، گلگت بلتستان، کشمیر میں بھی بادل برس سکتے ہیں جب کہ مری،  گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، گوجرانولہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، اوکاڑہ ، فیصل آباد سمیت دیگر مقامات پر بھی بارش ہونے کے امکانات ہیں۔

صوبہ سندھ میں 28 اور 29 مئی کو کراچی، ٹھٹھہ، بدین اور حیدآباد میں بارشوں کا امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں