اشتہار

کس پاکستانی بولر نے پریشان کیا؟ ڈیوڈ کانوے نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی ٹیسٹ کے پہلے دن پاکستان کے خلاف سینچری جڑنے والے کیوی بولر نے کہا کہ ہم نے ایک اپنی پلاننگ کے مطابق کھیلا جس کے نتیجے میں ہمیں رنز ملے۔

تفصیلات کے مطابق پہلے روز کھیل کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیوی بیٹر ڈیوڈ کانوے نے کہا کہ صبح جب پچ دیکھی تو اس پر گھاس موجود تھی، میچ کے آغاز پر پچ پر باؤنس موجود تھا جس کے باعث فاسٹ بولرز کو مدد مل رہی تھی،بعد ازاں وکٹ سلو ہوتی چلی گئی جس کے باعث اسپنرز کو فائدہ ملا

کیوی بیٹر نے کہا کہ چائے کے وقفے کے بعد نسیم شاہ نےشانداربولنگ کی،پاکستان کے فاسٹ بولر نے دونوں جانب سوئنگ کرکے ہمیں پریشان کیا۔

- Advertisement -

پریس کانفرنس کے دوران ڈیوڈ کانوےکا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم میں کافی تجربےکارکھلاڑی ہیں جن سے ہم پوچھتےرہتےہیں،آج پاکستان کے خلاف ہم نے پلاننگ کے تحت کھیلا جس کے باعث ہمیں رنز ملے۔

یہ بھی پڑھیں: دوسرا ٹیسٹ، نیوزی لینڈ‌ نے پاکستان کیخلاف 6 کٹوں‌ کے نقصان پر 309 رنز بنالیے

واضح رہے کہ پاک نیوزی لینڈ دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر مہمان ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 309 رنز بنالیے،ڈیوون کونوے نے شاندار 122 رنز کی اننگز کھیلی، اوپنر ٹام لیتھم نے 71 رنز کی عمدہ اننگز کھلی، کین ولیمسن 36، ہینری نکلولز 26 جبکہ ڈیرل مچل تین رنز بناسکے۔

قومی ٹیم کی جانب سے آغا سلمان نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، نسیم شاہ نے دو جبکہ ابرار احمد ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں