تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

بھارتی کرکٹ ٹیم کے لئے نیا فٹنس ٹیسٹ متعارف

ممبئی: کھلاڑیوں کی فٹنس جانچنے کے لئے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے نئی پالیسیاں ترتیب دےدی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس بات کا فیصلہ ممبئی میں بی سی سی آئی کے حکام کے ایک اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ورلڈ کپ میں سلیکشن کے لیے انڈین کرکٹرز کو ’ڈیکسا اسکین‘اور ’یو یو ٹیسٹ‘ پاس کرنا ہوگا۔

بی سی سی آئی نے اپنی پریس ریلیز میں کہا کہ ’یو یو ٹیسٹ اور ڈیکسا اب سلیکشن کے لیے معیار ہوگا اور جن کھلاڑیوں کو سینڑل کنٹریکٹ میں شامل کیا گیا ہے انہیں اسے پاس کرنا ہوگا۔‘

اس میٹنگ میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں انتخاب کے لیے اہل ہونے سے پہلے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنی ہوگی۔ سلیکٹرز کا خیال تھا کہ اس سے تمام فارمیٹس کے لیے کھلاڑی دستیاب ہوں گے اور ایک فارمیٹ کو دوسرے پر ترجیح نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی شائقین نے آسٹریلوی کرکٹرز کیخلاف تمام حدیں پار کردیں

ڈیکسا اسکین بنیادی طور پر فٹنس جانچنے کا ٹیسٹ ہے جس کے ذریعے جسم کی چربی، پٹھوں کی کمزوری، پانی کی مقدار اور جسم میں موجود ہڈیوں کی مضبوطی یا کمزوری کا جائزہ لیا جاتا ہے۔

میٹنگ میں بی سی سی آئی کے صدر روجر بِنی، سیکریٹری جے شاہ، کپتان روہت شرما اور کوچ راہول ڈراوڈ نے شرکت کی تھی۔

Comments

- Advertisement -