بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

سال 2022: جمہوریت کے ساتھ کھیلی گئی چالیں بےنقاب ہوگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : انتظامی کارکردگی کے جائزے کی غیرسرکاری تنظیم  پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈویلپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی (پلڈاٹ) نے سال 2022 سے متعلق سالانہ جائزہ رپورٹ جاری کردی جس میں سیاسی چالوں کو بے نقاب کیا گیا ہے۔

پلڈاٹ نے اپنی جائزہ رپورٹ میں سال 2022 کو جمہوریت کے لئے مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ70 سال سے جمہوریت کے ساتھ کھیلی گئی چالیں بےنقاب ہوگئیں۔

پل ڈاٹ رپورٹ کے مطابق گزشتہ70سال سے سیاست دان لالچ میں گٹھ جوڑ کرتے رہے ہیں، سال 2022میں سیاستدانوں کا گٹھ جوڑ اور سیاسی چالیں اپنے نقطہ عروج کو پہنچیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال2022میں جمہوری نظام کی خرابیاں مکمل طور پر بےنقاب ہوئیں اور ریاستی ادارے بھی عملی طور پر مکمل مفلوج نظر آئے۔

پلڈاٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ سال 2023میں غیرآئینی کارروائیوں کے خلاف سنجیدہ اقدامات کرنا ہوں گے، اس کے علاوہ الیکشن کمیشن کا سخت الزامات کا مقابلہ کرنا جمہوریت کیلئے امید کی کرن بنی۔

رپورٹ میں اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ کمان کی تبدیلی کے بعد سیاست میں اسٹیبلشمنٹ کے ملوث ہونے کا ثبوت نہیں ملا،  اسٹیبلشمنٹ سیاست سے الگ رہے تو جمہوریت کیلئے مزید بہتری کی قوی امید ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں