بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

پنجاب نے وفاقی حکومت کا ‘توانائی بچت پلان ‘ مسترد کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب کے سینئر وزیر میاں اسلم اقبال نے وفاق کے توانائی پلان کو مسترد کرتے ہوئے بڑا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘ دی رپورٹرز’ میں گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کے سینیئر وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا کہ وفاقی حکومت کا فیصلہ پنجاب حکومت کو قبول نہیں، ہم اس امپورٹڈ حکومت کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بڑا فیصلے کرنے سے پہلے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہونا چاہیے تھا اور صوبوں کو اعتماد میں لینا چاہیے تھا، بند کمرے میں بیٹھ کر فیصلہ کرلیا اور کہہ رہےہیں اس پر عمل کریں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم حکومت نے مہنگائی کو 11 سے 24 فیصد پر پہنچادیا، وائٹ پیپر جاری

میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ اگر ایسے فیصلے ہونے لگے تو ملک میں سب کچھ بند ہوجائےگا، ہمار ماحول ایسا ہے کہ بارہ بجے سے پہلے مارکیٹیں کھلتی نہیں ہیں ،ہم کاروبار کی آٹھ بجے بندش کا معاملہ پنجاب کابینہ میں لیکرجائیں گے پھر فیصلہ کریں گے۔

وفاقی حکومت کو توانائی بحران پر قابو پانے کی تجاویز دیتے ہوئے پنجاب کے سینئروزیر کا کہنا تھا کہ ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لیے اقدامات کرنے چاہیے تھے،ٹیکس کلیکشن بہتر ہو تو سارے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت 3ہزار850 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کررہی ہے جبکہ پی ٹی آئی حکومت میں 6 ہزار ارب روپے سے زیادہ ٹیکس جمع ہوا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں