پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

صبا قمر کی خوبصورت پھولوں کے ساتھ ویڈیو وائرل ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی فلم انڈسٹری کے ساتھ ساتھ بالی وڈ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھانے والی صبا قمر کی پھولوں کے ساتھ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

صبا قمر کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے گھر میں جگہ جگہ خوبصورت گل دستے موجود ہیں جبکہ ایک پر لکھا ہے: ’نیا سال مبارک ہو صبا!‘

ویڈیو میں اداکارہ انتہائی خوش اور ترو تازہ نظر آ رہی ہیں۔ انہوں نے اپنی خوشی کو مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔ ویڈیو پوسٹ کرنے سے قبل اداکارہ نے اس کے پیک گراؤنڈ میں خوبصورت گانا بھی لگایا۔

- Advertisement -

صبا قمر نے ویڈیو کے کیپشن میں صرف ’2023‘ لکھا ہے۔ مداح ان کی ویڈیو کو پسند کر رہے ہیں اور ساتھ ہی گل دستے بھیجنے والے کا بھی پوچھ رہے ہیں۔

متعلقہ: مداحوں نے صبا قمر کو اہم مشورہ دے دیا

 

View this post on Instagram

 

A post shared by (@sabaqamarzaman)

گزشتہ سال نجی نیوز چینل کے مزاحیہ شو میں شرکت کے دوران میزبان نے صبا قمر سے سوال کیا تھا کہ آپ اکثر پھولوں کی تصاویر شیئر کرتی ہیں، یہ پھول آپ کو بھیجتا کون ہے؟

اس پر اداکارہ نے جواب دیا تھا کہ پھول تو محبت کرنے والے بھیجتے ہیں، اُس سے شادی کرنے والی ہوں جس کے دیے گئے پھولوں کی ویڈیوز اکثر شیئر کرتی رہتی ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ بس اتنا کہہ سکتی ہوں کہ جو بھی پھول دے رہا ہے وہ پاکستانی نہیں ہے لیکن یہاں جلد آئے گا، ابھی جو حالات ہیں اس کے مطابق دیر نہیں لگے گی۔

متعلقہ: کیا صبا قمر شادی کے بعد شوبز چھوڑ دیں گی؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by (@sabaqamarzaman)

اس سے قبل اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارنگ شو میں میزبان ندا یاسر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے صبا قمر نے اپنی شادی کے حوالے سے خیالات کا اظہار کیا تھا۔

میزبان ندا یاسر نے پوچھا تھا کہ تمہیں کس کے لیے آلو قیمہ بننا سیکھنا ہے؟ اس پر صبا قمر شرما گئیں اور کہا کہ لوگ سمجھ گئے ہیں۔ اداکارہ نے کیمرے کی جانب دیکھتے ہوئے کہا کہ ’ہے کوئی، بتا دوں گی میں آپ سب کو، تھوڑا صبر رکھیں۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں