جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

کیا اپیل رواں سال نئے ایئرپوڈز متعارف کرائے گا؟

اشتہار

حیرت انگیز

معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے سستے وائرلیس ایئر بڈز کا مقابلہ کرنے کے لئے اہم فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایپل سستے وائرلیس ایئر بڈز کا مقابلہ کرنے کے لئے ایئرپوڈز لائٹ جیسے ڈیوائس پر کام کررہی ہے جسے اگلے سال مارکیٹ میں لایا جاسکتا ہے۔

ٹیک دگیج اپیل مبینہ طور پر سستے وائرلیس ایئربڈز کا مقابلہ کرنے کے لئے ‘ ایئرپوڈز پلانٹ’ ورژن پر کام کررہا ہے، ایئرپوڈز فی الحال مارکیٹ میں چار مختلف ماڈلز میں دستیاب ہیں،دوسری نسل کے ایئر پوڈز سے لیکر اپ گریڈ شدہ ،ایئر پوڈز میکس تک سبھی معروف ایئر فون بن چکے ہیں جو کہ سستے نہیں ہیں۔

ادھر ین ٹونگ انٹر نیشنل سیکیورٹیز کے تجریہ کار جیف پو کے مطابق رواں سال ایئر پوڈزکی ڈیمانڈ میں کمی کی توقع ہے، رپورٹ کے مطابق ایئر پوڈز کی ڈیلیوری گذشتہ سال73 ملین یونٹس سے کم ہوکر رواں سال 63 ملین یونٹس تک رہ جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹوئٹر کی نئی انتظامیہ بھارت کو راس نہ آئی، اہم قدم اٹھالیا

رپورٹ کے مطابق اسی تناظر میں کمپنی نے فیصلہ کیا ہے رواں سال ایپل کا کوئی نیا ایئر پوڈز لانچ نہیں کیا جائے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ یہ پروڈکٹ اصل میں ہے کیا؟ اس کی خصوصیات کیا ہونگی؟ لیکن فو نے اسے کم قیمت والا ایئر بڈ قرار دیا جو غیر ایپل پروڈکٹ سے مقابلہ کرے گا۔

گذشتہ سال ایپل نے اپنے ایئرپاڈز پرو کی دوسری جنریشن لانچ کی تھی جس میں اگلی نسل کے ایچ ون پروسیسرسمیت کئی اپ گریڈ چیزیں شامل تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں