اشتہار

کونسی خواہش پوری ہوگئی؟ سرفرازاحمد نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

چار سال بعد ٹیسٹ ٹیم میں واپسی پر 3 نصف سنچریا اور ایک سنچری بنا کر سلیکشن کو درست ثابت کرنے والے سرفرازاحمد کی خواہش پوری ہو گئی۔

کراچی ٹیسٹ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفرازاحمد نے نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھی اننگز میں سنچری کو کیریئر کی بہترین اننگز قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوں تو کیریئر میں کافی یادگار اننگز ہیں لیکن آج نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھی اننگز میں سنچری اسکور کرنا اور میچ بچانا سب سے بہترین اننگز ہے۔

- Advertisement -

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1611351331461300224?s=20&t=h6AjDIRlKZz1GUxpkdfGwg

سرفراز نے کہا کہ طویل عرصے سے کرکٹ کھیل رہا ہوں ایک خواہش تھی کہ ہوم گراؤنڈ پر سنچری بناؤں اور یادگاری بورڈ پر نام درج کروں، الحمداللہ آج خواہش پوری ہو گئی جس پر خوشی ہے۔

وکٹ کیپر بلے باز نے کہا کہ بہت جذباتی ہو کر سنچری کا جشن منایا کیوں کہ خواہش تھی کہ ہوم گراؤنڈ پر سنچری کروں، سعودشکیل یا آغاسلمان آؤٹ نہ ہوتے تو نتیجہ مختلف ہوتا۔

ان کا کہنا تھا کہ شاہدآفریدی نے سلیکشن کمیٹی میں چارج سنبھالا تو کال کی اور تیاری مکمل کرنےکا کہہ دیا گیا تھا، عمر 40 کیوں نہ ہو فٹنس ہے تو کرکٹ کھیلی جاسکتی ہے کپتان بابر اعظم ہےاورمجھ سمیت پوری ٹیم سپورٹ کرتی ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں