اشتہار

دنیائے فٹ بال کا ایک اور عظیم کھلاڑی چل بسا

اشتہار

حیرت انگیز

روم: اٹلی کےسابق فٹبالرجان گیانلوکا ویالی 58برس کی عمرمیں انتقال کرگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق فٹبالرگیانلوکا ویالی طویل عرصےسے کینسرکےعارضےمیں مبتلا تھے، کینسرکےباعث اطالوی ٹیم میں بطورمنیجراپناعہدہ چھوڑدیاتھا۔

گیانلوکا ویالی بطور اسٹرائیکر سمپڈوریا، جووینٹس اور چیلسی جیسی بڑی ٹیموں کا حصہ رہے، انہوں نے 1996 میں جووینٹس کو چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

- Advertisement -

گیانلوکا ویالی کو یہ اعزاز حاصل تھا کہ انہوں نے بطور کھلاڑی اور بعد ازاں چیلسی کے مینیجر کے طور پر کئی اعزازات حاصل کئے، جب اٹلی نے یورو 2020 جیتا تو انہوں نے روبرٹو مانسینی کی بیک روم ٹیم میں کام کیا۔Tributes pour in as former Chelsea and Italy striker Gianluca Vialli dies  after cancer battleوہ طویل عرصے سے لبلبے کے کینسر میں مبتلا تھے، اٹلی کےعوام اورکھلاڑیوں نےسوشل میڈیاپیغامات میں جان لو کو ہیروقراردیاہے، سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ انہیں پریمیئرلیگ کےعظیم کھلاڑی کےطورپریادرکھاجائیگا۔

یہ بھی پڑھیں: برازیل کے لیجنڈ فٹبالر ’پیلے‘ انتقال کرگئے

واضح رہے کہ گذشتہ سال تیس دسمبر کو  شہنشاہِ فٹبال کہلائے جانے والے برازیل کے لیجنڈ فٹبالر پیلے 82 سال کی عمر میں وفات پاگئے تھے،فٹبال کے’کنگ’ کی حیثیت سے مشہور پیلے کو نومبر کے آخر میں سانس کے انفیکشن اور بڑی آنت کے کینسر کی پیچیدگیوں کے باعث برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو کے البرٹ آئن اسٹائن اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں