14.3 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

وزیر اعظم کے بیٹے سیلمان شہباز کی 2 کیسز میں عبوری ضمانت میں توسیع

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : اسپیشل جج سینٹرل کورٹ اور احتساب عدالت نے نے وزیر اعظم شہباز شریف کے بیٹے سیلمان شہباز کی منی لانڈرنگ کیسز میں عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔

تفصلات کے مطابق اسپیشل جج سینٹرل کورٹ میں شہباز شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی، سلیمان شہباز عبوری ضمانت کے لیے عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل امجد نے عدالت کو بتایا کہ سلیمان شہبازتحقیقات میں شامل ہو گئے ہیں، جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ آپ 14روز تک کیا کرتے رہے ہیں، امجد پرویز نےکہا کہ
شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیس میں بری ہو چکے ہیں، ان کی ضمانت بھی قانون کے مطابق ہوئی، اب دیکھنا ہے کہ منی لانڈرنگ کا جرم بنتا ہے یا نہیں۔

- Advertisement -

عدالت نے ایف آئی اے سے استفسار کیا کہ آپ کو کتنے روز چاہئیں تفتیش مکمل کرنے کے لیے، وکیل ایف آئی اے نے بتایا کہ 2ہفتے کا وقت دے دیں بڑا کیس ہے ، وقت پر رپورٹ مکمل کر کے پیش کر دوں گا۔

عدالت نے کہا کہ تفتیش کل مکمل کر کے لے آئیں،یہ تحقیقات مکمل کر کےرپورٹ پیش کرنےکاآخری موقع ہے، جس کے بعد عدالت نےسلیمان شہباز کی عبوری ضمانت میں 21 جنوری تک توسیع کر دی

دوسری جانب احتساب عدالت نے اثاثہ جات کیس میں نیب کو درخواست کا جواب داخل کرانے کیلئے مہلت دے دی ہے، عدالت نے استفسار کیا کہ تفتیش کہاں تک پہنچی ہے۔

تفتیشی نے بتایا کہ ابھی سیلمان شہباز نے سوالات کا جواب داخل کرانا ہے. جس پر سلمان شہباز کے وکیل نے استدعا کی کہ نیب کو سوالنامہ کا جواب داخل کرانے کیلیے مہلت دی جائے، جس پر احتساب عدالت نے بھی عبوری ضمانت میں 23 جنوری تک توسیع کر دی۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں