13 C
Dublin
جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے تمام بینک اکاؤنٹس اور اثاثے بحال

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے تمام بینک اکاؤنٹس اور اثاثے بحال ہوگئے، نیب ریفرنس واپس ہونے کے بعد اکاؤنٹس اور اثاثوں سے متعلق تحریری فیصلہ جاری ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب ریفرنس واپس ہونے کے بعد وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے اکاؤنٹس اور اثاثوں سےمتعلق فیصلہ جاری کردیا۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے تحریری فیصلہ جاری کردیا ، حکمنامے میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے تمام بینک اکاؤنٹس اور اثاثے بحال کر دیے۔

- Advertisement -

تحریری فیصلے میں کہا کہ وزیر خزانہ کے اثاثوں کی ضبطگی ختم اور بنک اکاؤنٹس بحال کیے جاتے ہیں ، احتساب عدالت نے اثاثے ضبط کرنے کا 2017کا حکم واپس لے لیا۔

تحریری حکم نامے کے مطابق اسحاق ڈار کے اثاثے اشتہاری ہونے پر ضبط کئے گئے تھے لیکن اسحاق ڈار سرنڈر کر چکے اور ٹرائل دائرہ اختیار ختم ہونے پر ختم ہو چکا ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پراسیکیوٹر نے بھی کہا عدالت قانون کے مطابق مناسب آرڈر جاری کرے لہذا اسحاق ڈار کے اثاثوں کی ضبطگی کا آرڈر واپس لیا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں