اشتہار

بیرونی ادائیگیوں کا سنگین چیلنج، روپیہ بدستور گراوٹ کا شکار، ڈالر کی قیمت میں اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: بیرونی ادائیگیوں کے سنگین چیلنج کی وجہ سے روپیہ بدستور گراوٹ کا شکار ہے، اور ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں انفلوز آنے کے حوالے سے کوئی مثبت خبر سامنے نہ آ سکی، گزشتہ ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 73 پیسے مہنگا ہوا، اور ڈالر 226 روپے 41 پیسے پر بند ہوا تھا۔

انٹر بینک میں ڈالر ایک ہفتے میں 73 پیسے اضافے سے 227 روپے 14 پیسے پر بند ہوا۔

- Advertisement -

گزشتہ ہفتے کے دوران اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 1 روپے مہنگا ہوا، اور ڈالر 235 روپے 50 پیسے پر بند ہوا تھا، ایک ہفتے کے دوران 1 روپے اضافے کے بعد 236 روپے 50 پیسے پر بند ہوا۔

سرمایہ کاری میں مسلسل گراوٹ

غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان سے منہ موڑنے لگے ہیں، موجودہ حکومت کے 8 ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری مسلسل گراوٹ کا شکار ہے۔

گزشتہ 8 ماہ سے پاکستان میں غیر ملکی سرمائے کا گراف نیچے کی طرف ہے، رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 43 کروڑ ڈالر رہی، جو گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 88 کروڑ ڈالر تھی، یوں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 51 فیصد کمی ہوئی، سرمایہ کار حکومت کی آئے دن پالیسیوں میں تبدیلی سے پریشان رہے۔

امریکی سرمایہ کار انصر جنید کے مطابق سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ ملک میں غیر یقینی سیاسی صورت حال نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو نقصان پہنچایا۔ امریکی سرمایہ کار ندیم شیروانی کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کے رجحانات اور ضروریات سے آگاہی کا فقدان بھی ہے۔

پی ٹی سی ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیز میں تسلسل نہیں ہے، اور حکومت نے ایل سیز پر پابندی عائد کرکے صنعتوں کو تباہی کے دہانی پر پہنچا دیا ہے، اسی لیے مزید سرمایہ کار پاکستان آنے سے گھبرا رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں