جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

اگر گندم بھی نہیں منگوا سکتے تو حکومت چھوڑ دو، پرویز خٹک

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے پی ڈی ایم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اگر گندم بھی نہیں منگوا سکتے تو حکومت چھوڑ دو۔

پشاور میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ ملک میں مہنگائی اور بدنظمی کے خلاف احتجاج ہو رہا ہے، انہوں نے 35 سال میں لوٹ مار کے بغیر کچھ نہیں کیا، جہاں ملک جا رہا ہے وہاں مجھے اندھیرا ہی اندھیرا نظر آ رہا ہے۔

پرویز خٹک نے کہا کہ یہ اپنے کیسز ختم کرانے آئے ہیں، اب تک ملک و قوم کے مفاد میں کونسی قانون سازی کی گئی، یہ عمران خان کے خلاف ایک گھڑی کے علاوہ کچھ نہیں نکال سکے، عمران خان عوام کے لیے میدان میں آئے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس گندم منگوانے تک کے پیسے نہیں، اگر گندم نہیں منگوا سکتے تو حکومت چھوڑ دو، قرضوں پر ملک چلانا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، کسی کے پاس ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا کوئی پروگرام ہی نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں