11.7 C
Dublin
جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

قوانین کی خلاف ورزی : سی اے اے کا ملازم عہدے سے برطرف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کے کارگو ٹرمینل میں بغیر پاس کے گاڑی داخل کرنے کے معاملے پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کارگو ٹرمینل کے ممنوعہ علاقے میں زبردستی گاڑی لے جانا سی اے اے اسٹاف کو مہنگا پڑگیا، انتظامیہ نے سی اے اے ملازم سلیم کو عہدے سے برطرف دیا۔

ذرائع کے مطابق واقعے کے حوالے سے سی اے اے ویجیلنس ٹیم نے تحقیقات مکمل کرلیں، سی اے اے کے برطرف کیے جانے والے ملازم سلیم نے بغیر پاس کے اپنے دوستوں کی گاڑی داخل کرانے کی کوشش کی تھی۔

- Advertisement -

اس دوران ملازم سلیم کی ڈیوٹی پر موجود خاتون سیکورٹی انچارج ثمینہ مشتاق سے تلخ کلامی ہوئی اور سلیم نے اس پر الزام لگانے کی کوشش کی جس ان کے درمیان کافی بحث بھی ہوئی۔

سی اے اے کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ مذکورہ واقعے سے متعلق ابھی تحقیقات جاری ہیں، انکوائری رپورٹ سامنے آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی تاہم ملازم سلیم کا دوسرے شعبے میں تبادلہ کردیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں