اشتہار

آزاد کشمیرحکومت کا شہبازشریف کے دفتر کے باہر دھرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

مظفر آباد : آزاد کشمیرحکومت نے وافق کی جانب سے ترقیاتی فنڈز نہ دیے جانے کیخلاف وزیر اعظم شہباز شریف کے دفتر کے باہر دھرنے کا اعلان کردیا۔

سینئر پارلیمنٹیرین اور وزیر اعظم آزاد کشمیرکے مشیر محمد حسین نے وفاقی حکومت کو وارننگ دی ہے کہ اگر فنڈز نہ ملے تو سپریم کورٹ سے رجوع کرسکتے ہیں۔

مظفر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد حسین نے کہا کہ ترقیاتی فنڈز نہ ملے تو وزیراعظم شہباز شریف کے دفترکے باہر دھرنا دینگے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس نے31سال بعد وادی میں بلدیاتی انتخابات کرائے، انہوں نے عوام میں امید پیدا کردی ہے کہ اب ان کے کام ہوں گے۔

محمد حسین نے کہا کہ فنڈزنہیں ہونگے تو حکومت آزاد کشمیرمنتخب بلدیاتی نمائندوں کو کیا دے گی، وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کے سالانہ بجٹ سے15ارب روپے کاٹ رکھے ہیں۔

 مزید پڑھیں : آزاد کشمیر حکومت کے شہباز حکومت پر سنگین الزامات اور تنبیہہ

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ آزاد کشمیر کے وزیر خزانہ نے کہا تھا کہ ہمارا وفاق کے ساتھ ایک معاشی معاہدہ ہے لیکن موجودہ وفاقی حکومت نے آکر سب سے پہلے آزاد کشمیر کو نشانہ بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی وفاقی حکومت ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہی ہے، ہمارے پاس تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے بھی پیسے نہیں ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں