بھارت میں موٹر سائیکل سوار شخص نے بیچ سڑک پر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دہلی علاقے گروگرام سے سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص نے خاتون کو سرعام ہیلمٹ سے مارنا شروع کردیا۔
کمال نامی شخص نے خاتون کو اس وقت تشدد کا نشانہ بنایا جب اس نے موٹرسائیکل پر بیٹھنے سے انکار کردیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’خاتون رکشے سے اتری اور دونوں کے درمیان بحث شروع ہوگئی اچانک ہی ملزم نے خاتون پر تشدد شروع کردیا خاتون بھی اس پر پرس سے حملہ کرتی رہی۔
#WATCH | Haryana: CCTV footage of a man named Kamal hitting a woman with his helmet after she refused to ride on his bike. pic.twitter.com/Az3MWRKKWo
— ANI (@ANI) January 6, 2023
ویڈیو میں قریب موجود لوگوں کی جانب سے جھگڑے کو ختم کرواتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
پولیس کے مطابق خاتون کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یاد رہے کہ حال ہی میں دہلی کے علاقے سلطان پوری میں ایک 20 سالہ خاتون کی موت ہو گئی جب اسے 12 کلومیٹر تک گھسیٹا گیا، پولیس نے واقعے میں ملوث سات مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔