اشتہار

’مونس الہٰی اور خاندان پر دباؤ بڑھانے کیلیے انہیں ہراساں کیا جا رہا ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ ق لیگی رہنما مونس الہٰی اور ان کے خاندان پر دباؤ بڑھانے کیلیے ہراساں کیا جا رہا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے اتحادی اور ق لیگی رہنما مونس الہٰی پر دباؤ ڈالے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔

فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ مونس الٰہی اور ان کے خاندان پر دباؤ بڑھانے کے لیے انھیں ہراساں کیا جا رہا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف اس مذموم عمل کی شدید مذمت کرتی ہے۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ بہیمانہ طاقت استعمال کی جا رہی ہے لیکن یہ ظلم زیادہ دیر نہیں چلےگا۔

 

Comments

اہم ترین

مزید خبریں