تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہنگامے کا خدشہ: جماعت اسلامی نے الیکشن کمیشن سے اہم مطالبہ کردیا

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے بلدیاتی انتخابات پندرہ جنوری کو کروانے کے فیصلے کا خیر مقدم اور تجاویز کے حوالے سے خط لکھ دیاہے۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی نے چیف الیکشن کمشنر کو ہنگامی مراسلہ تحریر کیا ہے جس میں انہوں نے کراچی کے بلدیاتی الیکشن میں ہنگامے کے خدشے کا اظہار کیا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے مسلسل التوا، صوبائی حکومت اور دیگر سیاسی جماعتوں کے رویئے نے عوام میں مایوسی پیدا کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں امیدواروں کی نامزدگی کے وقت ڈی آر اوز اور ریٹرننگ افسران کے دیکھتے ہوئے پندرہ جنوری کے بلدیاتی انتخابات کا شفاف ہونا یقینی نہیں ہے۔

جماعت اسلامی نے کراچی کے تمام پولنگ اسٹیشن پر فوج تعینات کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے تمام پولنگ اسٹیشنز حساس ہیں لہذا ہماری تجویز پر سنجیدگی سے غور کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی اور حیدر آباد کے بلدیاتی الیکشن 15 جنوری کو پرانی ووٹر لسٹوں پر ہی ہوں گے، تفصیلی فیصلہ جاری

اس سے قبل آج الیکشن کمیشن نے کراچی اور حیدر آباد کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق درخواست پر تفصیلی فیصلے میں کہا تھا کہ بلدیاتی الیکشن پرانی ووٹر لسٹوں پر ہی ہوں گے۔

فیصلے کے مطابق ایم کیوایم کی نئی ووٹرز لسٹ پر انتخابات کرانے کی استدعا مسترد اور جماعت اسلامی کی بروقت انتخابات سے متعلق دارخوست منظور کی جاتی ہے جبکہ ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سندھ کی التواء کی دارخوست مسترد کی گئی۔

فیصلے میں کہا گیا کہ چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ بلدیاتی انتخابات کے انتظامات کو یقینی بنائیں جبکہ سندھ میں صاف و شفاف بلدیاتی انتخابات کے لئے قانون نافذ کرنے والے ادارے پولنگ عملے کے ساتھ تعاون کریں۔

Comments

- Advertisement -