کراچی: 53 ہزار نٸے بھرتی اساتذہ کو تنخواہ جاری کرنے کے لٸے اے جی سندھ نے تیاری کرلی۔
تفصیلات کے مطابق اکاونٹنٹ جنرل سندھ کا محکمہ تعلیم کو خط لکھ کر صوبہ کے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران سے اساتذہ کا مکمل ڈیٹا طلب کرلیا ہے۔
اے جی سندھ نے ہدایت کی ہے کہ اساتذہ کی جواٸنگ رپورٹ سمیت اہم دستاویزات جمع کرائے جائیں۔ 53 ہزار اساتذہ کا 2021 میں ٹیسٹ ہوا اور 2022 میں جواٸنگ کا عمل مکمل ہوا۔
حکومت سندھ نے نٸے اساتذہ کو تنخواہیں جاری کرنے کے لٸے اے جی سندھ کو ہدایت جاری کردی۔
نٸے بھرتی اساتذہ کا ڈیٹا اے جی سندھ میں اپڈیٹ ہونے کے بعد تنخواہیں جاری ہونے کا عمل شروع ہوجائے گا۔