بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

کراچی: گلستان جوہر میں خاتون کی خودکشی کی کوشش، بچوں کو زہریلی گولیاں کھلا دیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں خاتون نے مبینہ طور پر بچوں کے ساتھ خودکشی کی کوشش کی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں خاتون کی بچوں کے ساتھ خودکشی کی کوشش ناکام ہوگئی، خاتون اور بچوں کو طبی امداد کے لیے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق خاتون نے بچوں سمیت زہریلی گولیاں کھائیں، متاثرین میں 28 سالہ خاتون، 8 سالہ بچہ اور تین سال کی بچی شامل ہیں۔

پولیس کے بتانا ہے کہ خاتون نے مبینہ طور پر گھریلو پریشانی سے تنگ آکر انتہائی قدم اٹھایا ہے جبکہ خاتون اور بچوں کو نجی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

شاہراہ فیصل پولیس کا کہنا ہے کہ اسپتال میں موجود خاتون کے شوہر سے واقعے سے متعلق تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں