اشتہار

’یوکرین میں جیت ہمارے ہاتھ سے نکل رہی ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

سابق امریکی وزیر خارجہ کونڈو لیزا رائس اور سابق وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے اعتراف کیا ہے کہ یوکرین میں جیت ہمارے ہاتھ سے نکل رہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی وزیر خارجہ کونڈو لیزا رائس اور سابق وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے روس یوکرین جنگ میں امریکا کی متوقع ناکامی کا اعتراف کیا ہے اور اپنے بیان میں کہا ہے کہ یوکرین کی معیشت اور فوج تقریباً ختم ہوچکی ہے اور وہ اب مکمل طور پر مغرب پر انحصار کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈرامائی تبدیلی سے صرف نظر اس جیت کے امکانات ختم ہو رہے ہیں۔

- Advertisement -

دوسری جانب اسی حوالے سے امریکی سفارتکار اور پینٹاگون کے سابق سربراہ نے واشنگٹن پوسٹ میں لکھا ہے کہ یوکرین کی معیشت تباہی کا شکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنگ میں تیزی، روسی میزائل حملے میں 600 یوکرینی فوجی ہلاک

ان کا کہنا ہے کہ اگر صورتحال ایسے ہی برقرار رہی تو پھر مغرب کی جانب سے یوکرین صدر ولادیمیر زیلینسکی کو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ جنگ بندی پر بات چیت کے لیے دباؤ ڈالا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں