جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

پرواز میں تاخیر : دبئی ائیرپورٹ پر پاکستانی مسافر پھنس گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : نجی ائیرلائن ائیربلیو کی دبئی سے اسلام آباد آنے والی پرواز میں 32 گھنٹے سے زائد تاخیر کے باعث دبئی ائیرپورٹ پر مسافر پھنس گئے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ائیرلائن ائیربلیو ائیربلیو کی دبئی سے اسلام آباد آنے والی پرواز میں 32 گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہے۔

پرواز پی اے 211 کو دبئی سے 8 جنوری کو 4 بجے روانہ ہونا تھا تاہم پی اے 211 تاحال روانہ نہ ہوسکی، جس کے باعث دبئی ائیرپورٹ پر مسافر پریشان ہے۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ 8 جنوری کو دو مرتبہ پرواز کی روانگی کی تیاری ہوئی ، ائیرلائن عملہ کل سے بتارہا طیارے میں تکنیکی مسئلہ ہے، جلد دور کر دیا جائے گا۔

بعد ازاں ائیرلائن انتظامیہ نے 9 جنوری چار بجے روانگی کا وقت دیا، مسافروں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ پرواز پی اے 211 آج بھی مقررہ وقت پر اڑان نہ بھر سکی ائیر لائن انتظامیہ کسی قسم کا تعاون نہیں کررہی۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں