انگلینڈ کے ابھرتے ہوئے اسٹار بلے باز ہیری بروک نے آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ برائے دسمبر 2022 جیت لیا۔
کرکٹ کے عالمی نگراں اداے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پلیئر آف دی منتھ کے لیے انگلینڈ کے ہیری بروک، پاکستان کے کپتان بابراعظم اور آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کو نامزد کیا تھا۔
مڈل آرڈر میں اٹیک کرنے کا لائسنس پانے والے ہیری بروک کے لیے دورہ پاکستان انتہائی شاندار رہا۔ بروک نے اس دورے پر انگلینڈ کی تینوں جیتوں میں شاندار سنچریاں بنائیں اور پورے دسمبر میں 93.60 کی حیران کن اوسط سے 468 رنز بنائے۔
Making an instant impact at the start of his international career 👏
Harry Brook – the ICC Men's Player of the Month for December 2022 🥇
More on his exploits 👉https://t.co/ieGEr5sTFe pic.twitter.com/jxMSKgH1Po
— ICC (@ICC) January 10, 2023
ہیری بروک نے پاکستان کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ کی ہر اننگز میں سنچری بنائی اور 17 سال بعد آنے والی انگلش ٹیم کا دورہ یادگار بنایا۔ سیریز میں پاکستان کو انگلینڈ نے وائٹ واش کیا تھا۔
بابر اعظم نے ماہ کا آغاز پر راولپنڈی میں پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن 136 رنز کے ساتھ، 19 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ٹیم کو 579 تک پہنچایا تھا۔
انہوں نے ملتان اور کراچی میں دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میچوں کی چار اننگز میں تین نصف سنچریاں بنائی تھیں۔