تازہ ترین

محکمہ خوراک کی غفلت سے گندم کی 10 ہزار بوریاں خراب ہوگئی

سجاول: محکمہ خوراک سجاول کی غفلت اور بے حسی کے نتیجے میں گندم کی ہزاروں بوریاں خراب ہوگئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایک جانب سندھ سمیت ملک بھر میں آٹے کا بحران شدت اختیار کرتا جارہا ہے تو دوسری جانب سندھ کے ضلع سجاول میں انتظامی غفلت سامنے آئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سجاول کے سرکاری گوداموں میں بڑی مقدار میں گندم ذخیرہ کی گئی تھی جو کہ عدم توجہی اور انتظامی غفلت کے باعث اب خراب ہونے لگی ہے۔

اطلاعات کے مطابق گوداموں میں موجود دس ہزار سے زائد بوریاں خراب ہورہی ہیں، جس کے نتیجے میں ضلع بھر میں آٹے کی قلت پیدا ہوگئی ہے اور شہریوں کے لئے آٹا نایاب ہوگیا ہے۔

دوسری جانب پشاور ہائی کورٹ نے آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکام کو کل طلب کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عوام آٹے کیلئے ٹھوکریں کھا رہی ہے کوئی پوچھنے والا نہیں، پشاور ہائی کورٹ نے نوٹس لے لیا

چیف جسٹس قیصر رشید خان نے ریمارکس دیئے کہ عوام آٹے کیلئے ٹھوکریں کھا رہی ہے کوئی پوچھنے والا نہیں، وفاقی اور صوبائی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہوگئی ہے۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے استفسار کیا کیا اس صوبے میں کوئی وزیرخوراک ہے؟ حکومت ڈالروں کے پیچھے بھاگتی ہے لیکن عوام کو کچھ نہیں دے رہی۔

Comments

- Advertisement -