اشتہار

کراچی: گیس بحران سے تنگ عوام نے سوئی گیس ملازمین کو یرغمال بنالیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے نیو کراچی میں گیس بحران پر عوام کا صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا، سوئی گیس کی سروس وین کو روک کر ملازمین کو یرغمال بنالیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی عدم فراہمی پر عوام سراپا احتجاج ہیں، نیو کراچی سیکٹر فائیو ڈی کے عوام نے گیس کی سروس وین کو روک کر احتجاج شروع کردیا۔

مظاہرین کی جانب سے سوئی گیس کمپنی کے ملازمین کو بھی یرغمال بنالیا اور پولیس سے بھی مذاکرات کرنے سے انکار کردیا گیا ہے۔

- Advertisement -

خواتین کا کہنا ہے کہ 6 ماہ سے علاقے میں گیس مکمل طور پر بند ہے جب گیس فراہم نہیں کی جاتی گیس والوں کی گاڑی نہیں چھوڑیں گے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ ایس ایس جی سی والے گیس نہیں دے رہے ایل پی جی کی دکانوں کو بند کروادیا گیا ہے، نہ گیس نہ ہی ایل پی جی کھانا کیسے پکائیں؟

واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی گیس کی عدم فراہمی پر عوام سراپا احتجاج بن گئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں