تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

اسکول کے کھانے میں سانپ نکل آیا، درجنوں بچوں کی حالت خراب

اسکول کے بچوں کو دیے گئے کھانے میں سانپ نکل آیا جس سے درجنوں بچوں کی حالت خراب ہو گئی۔

یہ واقعہ بھارتی ریاست مغربی بنگال کے صدر مقام کولکتا میں پیش آیا جہاں بیرپھوم ضلع کے ایک پرائمری اسکول میں بچوں کو مڈ ڈے میل میں سانپ پایا گیا۔

کھانا کھانے سے درجنوں بچوں کو الٹیاں ہونے لگی اور طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں فوری طبی امداد دی گئی۔

کھانا تیار کرنے والے ملازم نے دعویٰ کیا کہ دال سے بھرے برتن میں ایک سانپ ملا تھا جس سے کھانا زہریلا ہو گیا اور بچوں کی حالت بگڑ گئی۔

واقعے پر حکام نے ایکشن لیتے ہوئے پرائمری اسکول کے ڈسٹرکٹ انسپکٹر کو معطل کر کے انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے جب کہ متاثرہ بچوں کے والدین نے ہیڈماسٹر کی گاڑی کا گھیراؤ کرکے توڑپھوڑ کی اور سخت برہمی کا اظہار کیا۔

رامپور ہاٹ میڈیکل کالج کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ تمام بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -