کراچی کے علاقے صدر میں فلیٹ سے ایک غیر ملکی خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ فلیٹ سے خاتون کی لاش ملی ہے، بظاہر وجہ موت قدرتی معلوم ہوتی ہے، جس فلیٹ سے خاتون کی لاش ملی وہ ان کا اپنا ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ جاپانی قونصلیٹ کے ممبران بھی فلیٹ میں موجود ہیں، خاتون کی شناخت مچایویاناگاای کے نام سے ہوئی ہے جن کی عمر 80 سال ہے۔