بخار کےعلاج میں استعمال انجکشن پیراسٹ (پیراسٹامول) غیرمعیاری قرار دے دیا گیا۔
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے انجکشن پیراسٹ (پیراسٹامول) کے غیرمعیاری ہونے کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔
ڈریپ نے پیراسٹ انجکشن کا غیرمعیاری بیج مارکیٹ سے فوری اٹھانےکی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پیراسٹ 1گرام، 100ایم ایل کا بیج نمبر سی جی 170 غیرمعیاری ہے۔
پیراسٹ انجکشن بیج نمبر سی جے170 استعمال کرنے والے معالج سے رجوع کریں۔ ڈریپ کا کہنا ہے کہ انجکشن میں کالے رنگ کے ذرات انسانی آنکھ سے دیکھےجا سکتے ہیں۔