بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

’یقین نہیں آرہا مجھے اتنی جلدی محبت کیسے ہوگئی؟‘

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں سعد نے ماہی کی خاطر والدین سے جھوٹ بول دیا۔

ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں وہاج علی (سعد)، ہانیہ عامر (ماہی)، زاویار نعمان (گلوکار، اریب) مرکزی کردار نبھا رہے ہیں دیگر کاسٹ میں جاوید شیخ (ریحان، اریب کے والد)، شہود علوی (ماہی کے والد)، سلمیٰ حسن (رافعہ بیگم، والدہ) سبینا سید، رابعہ کلثوم، انجلینا ملک (اریب کی والدہ)، نور الحسن، ودیگر شامل ہیں۔

ڈرامے کے ہدایت کار بدر محمود ہیں جبکہ اس کی کہانی سدرہ سحر عمران نے لکھی ہے۔

ڈرامے کی کہانی سعد، ماہیر اور اریب کے گرد گھومتی ہے، سعد چچا کی بیٹی ماہی سے محبت کرتے ہیں وہ بھی ان سے پیار کرتی ہیں لیکن اریب کے آتے ہی ماہی ان سے شادی کے خواب دیکھنے لگتی ہیں، اب ماہیر کی شادی کزن سعد سے ہوگی یا اریب سے یہ تو آنے والی اقساط میں ہی پتا چل سکے گا۔

یہ پڑھیں: سعد نے ماہی کی خاطر محبت قربان کردی؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Wahaj Ali (@wahaj.official)

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ ’ماہی کہتی ہیں کہ یقین نہیں آرہا کہ مجھے اتنی جلدی کسی سے محبت بھی ہوسکتی ہے اور وہ مجھے پانے کے لیے کسی بھی حد تک جانے کا دعویٰ بھی کرسکتا ہے۔‘

ادھر اریب ماہیر سے شادی کرنے کے لیے گھر والوں پر دباؤ ڈالتے ہیں کہ مجھے ابھی فیصلہ چاہیے۔‘

سعد نے ماہی سے محبت کرتے ہوئے بھی چاچو کے سامنے جھوٹ بول دیا، وہ کہتے ہیں کہ ’میں اور ماہی دونوں ہی ایک دوسرے سے محبت نہیں کرتے، ہم شادی نہیں کرنا چاہتے۔‘

یہ سنتے ہی ماہی کے والد سعد پر برس پڑتے ہیں جبکہ والد بھی کہتے سعد کو تھپڑ مارتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’میری بھتیجی کو انکار کرنے کی تمہاری جرأت کیسے ہوئی۔‘

چھٹی قسط کے پرومو میں دکھایا گیا ہے کہ ’اریب کے والدین رشتے کے لیے ماہیر کے گھر پہنچتے ہیں لیکن ان کی والدہ وہاں بیٹے سے کہتی ہیں کہ چلو بیٹا چلیں۔‘ اریب کی والدہ کے یوں جاتے ہی ماہیر افسردہ ہوجاتی ہیں۔‘

کیا اریب کی شادی ماہیر سے نہیں ہوگی؟ کیا سعد محبت کو پانے کے لیے سچ بول دیں گے؟ ماہی کی قسمت میں کس کا ساتھ لکھا ہے، یہ جاننے کے لیے اگلی قسط ہر پیر کی رات 8 بجے دیکھیں۔

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 8 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں