ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

کراچی میں رواں سال کے 10 خونی دن ، 5 شہری بے دردی سے قتل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں 10روز کے دوران 5 شہری بے دردی سے قتل کر دیے گئے، جاں بحق ہونے والے شہریوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں رواں سال کے دس دن بہت خونی رہے ، دس جنوری تک ڈکیتی کے دوران 5 شہریوں کو قتل کیا جاچکا ہے۔

جاں بحق ہونے والے شہریوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں ، پہلاقتل2جنوری کو عوامی کالونی میں شاہد نامی شہری کا ، دوسرا قتل 5 جنوری کو ثنا طارق نامی خاتون کا جوہر چورنگی پر ہوا۔

کراچی میں سچل تھانہ کی حدود میں 9 جنوری کو تیسرا قتل عبدالرزاق نامی نوجوان کا اور چوتھا قتل 10 جنوری نیوسبزی منڈی چاول گودام کے قریب نور رحمان کا کیا گیا۔

11جنوری کی رات تین بجے سرجانی یارو گوٹھ میں پانچواں شہری قتل ہوا، 5 میں سے 4افراد اسٹریٹ کرائم جبکہ ایک گھر میں ڈکیتی کے دوران قتل ہوا۔

سرجانی یارو گوٹھ میں چار ملزمان گھر کے اندر ڈکیتی کے لیے داخل ہوئے، مسلح ملزمان نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر گولیاں چلائی، گولی لگنے سے 33 سالہ سلمان جاں بحق ہوگیا تاہم ملزمان باآسانی لوٹ مار کے بعد فرار ہوگئے۔

اسٹریٹ کرمنلز وارداتوں کا سب سے خوفناک پہلو یہ ہے کہ پولیس اور سندھ حکومت کی نااہلی دیکھتے ہوئے اب اسٹریٹ کرمنلز کے بڑے گینگز شہر میں سرگرم ہوچکے ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں