لاہور: مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور بلاول بھٹو کو ہر روز فقیر کہہ کر پکارا جارہا ہے یہ گداگری کا الزام لگا کر اپنے آپ کو بڑا سمجھ رہے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو یہ گداگری پاکستان کے لیے کررہے ہیں جس پر فخر ہونا چاہیے وہ سیلاب زدگان کی بحالی، معاشی بہتری کی خاطر پیسے مانگ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس نیک کام میں ہم بھی ان کے ساتھ شریک ہوں گے، چند مثالیں ڈھونڈ کر بیان دینے والوں کو بھی چاہیے ہر قدم عوام کی خاطر اٹھایا کریں۔
چوہدری شجاعت نے کہا کہ ایسے ان پر شعر لاگو ہوتا ہے، تو ادھر اُدھر کی بات نہ کر، یہ بتا کہ قافلہ کیوں لوٹا۔‘
انہوں نے مزید شعر کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ’مجھے رہزنوں سے گلہ نہیں، تیری رہبری کا سوال ہے۔