اشتہار

ماہی گیروں کو لیبر کی حیثیت مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان کی منظوری سے ماہی گیروں کو لیبر کی حیثیت دیدی گئی۔

محکمہ محنت و افرادی قوت کاماہی گیروں کو لیبر کی حیثیت دینے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق بلوچستان پہلا اور واحد صوبہ ہے جس نے ماہی گیروں کو لیبر کی حیثیت دی اس اقدام سے ماہی گیروں کے مفادات،حقوق ،روزگار کا تحفظ یقینی ہو گا۔

- Advertisement -

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نوٹی فکیشن کے اجراسے ماہی گیروں کیلئےبھی لیبر قوانین کار آمد ہوں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے رجسٹرڈ ماہی گیروں کیلئےہیلتھ کارڈ کے اجراکی منظوری بھی دی ہے۔ محکمہ ماہی گیری کے ساتھ رجسٹرڈ ماہی گیروں کی تعداد 89 ہزار 886 ہے۔

پہلےمرحلےمیں گوادر ،دوسرے مرحلے میں لسبیلہ ،حب کے ماہی گیروں کو ہیلتھ کارڈ دیاجائے گا۔ ہیلتھ کارڈ کی منظوری سے ماہی گیروں کے طبی مسائل ومشکلات کا ازالہ ممکن ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں