کوئٹہ: بلوچستان حکومت کی درخواست پر وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے گندم فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔
ترجمان بلوچستان حکومت نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بلوچستان کو 21 ہزار میٹرک ٹن گندم کی فراہمی کی منظوری دے دی گئی، وزرائے اعلیٰ عبدالقدوس بزنجو اور پرویز الٰہی کے درمیان رابطے ہوئے تھے۔
بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ پنجاب نے بڑے بھائی کی حیثیت سے گندم بحران سے نکلنے میں معاونت کی، گندم کی فراہمی کی منظوری پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔
متعلقہ: بلوچستان نے پنجاب سے آٹے کی ترسیل پر پابندی اٹھانے کی درخواست کر دی
یاد رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان حکومت نے پنجاب سے آٹے کی ترسیل پر عائد دفعہ 144 اٹھانے کے لیے صوبائی حکومت سے درخواست کی تھی۔
پنجاب حکومت نے درخواست پر مثبت ردعمل دیتے ہوئے پابندی اٹھانے کا فیصلہ جلد کرنے کی یقین دہانی کرا تھی۔