پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے انسٹاگرام پر نئی تصاویر شیئر کردیں۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’پہلی سی محبت‘ میں ’رخشی‘ کا مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ مایا علی نے تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
مایا علی نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں ’پتے‘ کا ایموجی استعمال کیا۔
View this post on Instagram
انہوں نے ایک گھنٹے قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ساتھی فنکار وہاج علی نے سمیت ہزاروں کی تعداد میں مداحوں نے پسند کیا اور اس پر کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ نے گزشتہ ماہ عمرے کی سعادت حاصل کی تھی جس کی تصاویر بھی انہوں نے شیئر کی تھیں، مداحوں کی جانب سے انہیں عمرے کی ادائیگی پر مبارک باد دی گئی۔
اس سے قبل مایا علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں وہ اپنی سہیلیوں کے ساتھ موجود ہیں۔
ویڈیو میں مایا علی کہتی دکھائی دیتی ہیں، یہ گانا خاص طور پر میرے بندے کے لیے ہے، اس کے بعد ہو چپ ہوجاتی ہیں۔
ایک سہیلی پریشان ہو کر پوچھتی ہیں، گانا کہاں ہے؟ جس پر مایا علی جواب دیتی ہیں، بندہ کہاں ہے؟ اس کے ساتھ ہی پس منظر میں گانا چلنے لگتا ہے۔ مایا علی نے کیپشن لکھا تھا کہ دوبارہ نہیں پوچھنے کا۔
اداکارہ کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 70 لاکھ سے زائد ہے، وہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر و ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔