وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے پاس ممبران کی تعداد پوری نہیں ہے اور وہ ہیرا پھیری کر سکتے ہیں۔
پنجاب اسمبلی میں اے آر وائی نیوز کے نمائندہ سے خصوصی گفتگو میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پرویز الٰہی اراکین کی کم تعداد کو زیادہ دکھا سکتے ہیں، انہیں ایسا نہیں کرنے دیں گے۔
عمران خان سے متعلق رانا ثنا اللہ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی پشاور چلے جائیں گے، 25 مئی ان کی گرفتاری کا درست وقت تھا مگر اب گرفتار کرنا سیاسی طور پر درست نہیں ہوگا۔