اشتہار

فاروق ستار کی سربراہی میں ایم کیو ایم وفد کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے ڈاکٹر فاروق ستار کی سربراہی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی اور حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن واپس لینے کو سراہا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈاکٹر فاروق ستار کی سربراہی میں ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی۔ سی ایم ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں ایم کیو ایم کی جانب سے فیصل سبزواری، وسیم اختر، جاوید حنیف، مصطفیٰ کمال اور خواجہ اظہار شامل تھے جب کہ پی پی وفد میں ناصر شاہ، شرجیل انعام میمن، مرتضیٰ وہاب، قاسم نوید، مکیش چاؤلہ اور تیمور تالپور موجود تھے۔

ملاقات میں ایم کیو ایم کی جانب سے سندھ حکومت کے حلقہ بندیوں سے متعلق نوٹیفکیشن واپس لینے کے فیصلے کو سراہا اور بلدیاتی انتخابات ملتوی کرانے سے متعلق الیکشن کمیشن کو لکھے جانے والے خط پر مشاورت کی۔

- Advertisement -

اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے شہری سندھ کے عوام کا حلقہ بندیوں سے متعلق مطالبہ تسلیم کیا۔ چاہتے ہیں نئی حلقہ بندیوں سے غیرمتنازع بلدیاتی الیکشن ہوں۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن نہ کرانے کا مراسلہ الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی، حیدرآباد اور دادو میں بلدیاتی انتخابات نہیں ہوں گے، شرجیل میمن

محکمہ بلدیات کے مراسلے کے متن میں کہا گیا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں پرانی حلقہ بندیوں پر الیکشن نہیں ہوں گے۔ کراچی اور حیدرآباد میں کابینہ ذیلی کمیٹی کی منظوری کے بعد ازسرنو حلقہ بندیاں ہوں گی، پندرہ جنوری کو بلدیاتی الیکشن اب ممکن نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں