شاہ رخ خان کی پٹھان ایک ایسی فلم ہے جو بہت سارے تنازعات میں گھری ہوئی ہے، تاہم اب جان ابراہم بظاہر فلم سے متعلق کسی بھی چیز کا جواب دینے سے انکار کر رہے ہیں۔
بھارت میں بالی ووڈ اداکار جان ابراہم ایک پریس کانفرنس کے دوران شاہ رخ خان سے متعلق سوال سے بچنے کی کوشش کرتے دکھائی دیے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جان ابراہم سے فلم ’پٹھان‘ میں شاہ رخ خان کی باڈی سے متعلق سوال پوچھنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے جواب نہ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے فوراً ہی کہا کہ اگلا سوال پوچھیں۔
رپورٹس کے مطابق ایک سوال کا جواب دینے کے بعد جب دوبارہ شاہ رخ خان کی فٹنس اور باڈی سے متعلق جان ابراہم سے سوال پوچھا گیا تو انہوں نے پھر سے اس سے بچنے کی کوشش کی اور پریس کانفرنس ختم کر کے چلے گئے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جان ابراھیم نے پریس کانفرنس میں جواب نہ دے کر اپنی ہی فلم کو تباہ کردیا ہے، تاہم بھارتی میڈیا نے کہا ہے کہ جان ابراھیم نے بتایا کہ مجھے کہانی کچھ اور بتائی گئی تھی لیکن فلم کا اختتام کچھ اور ہی ہے۔
واضح رہے کہ اس فلم میں کنگ خان اور دیپیکا کے علاوہ بالی وڈ کے ایکش ہیرو جان ابراھیم بھی نظر آئیں گے۔
اس فلم کی ہدایتکاری سدھارتھ آنندنے کی ہے، فلم کی کہانی پٹھان نام کے ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جس کیلئے اس کا مذہب، ذات اور نام سب اس کا ملک ہے شاہ رُخ خان پٹھان کا کردار ادا کرتے نظرآئیں گے۔