اشتہار

پاک برطانیہ دوستی زندہ باد، خدا حافظ، ہائی کمشنر کی الوداعی ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے خدا حافظ کہہ دیا، جانے سے قبل انہوں نے ایک الوداعی ویڈیو جاری کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر اپنے عہدے کی مدت کی تکمیل اور فرائض کی ادائیگی کے بعد پاکستان سے وطن واپس روانہ ہوگئے۔

کرسچین ٹرنر نے جانے سے قبل پاکستان کے روایتی صندوق میں اپنا لیپ ٹاپ، پاکستانی لباس، مٹھائی کا ڈبہ، کتاب اور اپنی ٹیم کی ٹی شرٹ بھی رکھی۔

- Advertisement -

برطانوی ہائی کمشنر نے آفس چھوڑنے کی اپنی ویڈیو ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کردی، کرسچین ٹرنر نے اسلام آباد میں قومی یادگار پر ایک ویڈیو پیغام بھی ریکارڈ کرایا۔

برطانوی سفیر کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ برطانوی ہائی کمشنر گاجر کا حلوہ کھاتے اور سامان میں رکھتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، کرسچن ٹرنر چترالی کیپ اور پاکستانی کرکٹ بیٹ بھی اپنے ساتھ لے کر جارہے ہیں۔

انہوں نے اپنی الوداعی ویڈیو میں پاکستانیوں کے نام اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ آپ لوگوں سے مل کر بہت اچھا لگا، پھرملاقات ہوگی، پاکستان برطانیہ دوستی زندہ باد، خدا حافظ۔

گزشتہ ماہ کرسچین ٹرنر نے اعلان کیا تھا کہ وہ جنوری میں اسلام آباد چھوڑ دیں گے اور برطانیہ کے فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس میں ڈائریکٹر جنرل جیو پولیٹیکل کے طور پر لندن میں ایک سینئر سفارتی عہدہ سنبھالیں گے۔

مزید پڑھیں : پاک انگلینڈ ٹیسٹ میچ  میں برطانوی ہائی کمشنر کا دلچسپ انداز

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں چین کے سفیرنونگ رونگ اور برطانیہ کے ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر نے اسلام آباد میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے الوداعی ملاقات کی تھی۔

وزیر خارجہ نے سکبدوش ہونے والے چینی اور برطانوی سفراء کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے مستقبل میں ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں