تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

کراچی میں بلدیاتی الیکشن کیلیے سامان کی ترسیل کا عمل شروع

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی الیکشن کے لیے پولنگ کے سامان کی ترسیل کا کام شروع کر دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ڈی سی آفس ایسٹ کے باہر ٹرک میں سامان لایا جانے لگا ہے۔  سامان کی ترسیل کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری موجود ہے۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے کراچی اور حیدر آباد کے عوام کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کی تیاری کریں سب کچھ ٹھیک ہوگا، اجلاس میں سکیورٹی پر بریفنگ لے لی۔

عمر حمید نے بتایا کہ پولیس اور رینجرز کی خاطر خواہ نفری ہوگی اس لیے کوئی گھبرانے کی بات نہیں، تھریٹ الرٹ کا بتایا جاتا ہے کوئی سنجیدہ چیز نہیں۔

دوسری جانب سے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے کے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے ہفتے کو بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ کراچی اور حیدر آباد ڈویژن میں عملہ الیکشن ڈیوٹی سر انجام دے گا، دونوں شہروں میں 14جنوری بروز ہفتہ تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

Comments

- Advertisement -