اشتہار

کراچی بلدیاتی انتخابات : الیکشن کمیشن نے خبردار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خبردار کیا ہے کہ کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں کسی بھی قسم کی مداخلت کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ترجمان الیکشن کمیشن نے اپنے جاری اعلامیے میں تمام سیاسی جماعتوں کے امیدواروں اور ووٹروں کو متنبہ کیا ہے کہ پولنگ کے عمل کے دوران کسی قسم بھی کی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کیخلاف فوری طور پر ایکشن لیا جائے گا اس دوران ووٹنگ کے عمل کی مکمل نگرانی کی جائے گی۔

- Advertisement -

ترجمان کے مطابق اسلام آباد الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ میں تین دن کے لئے ایک مرکزی کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے جو تمام صورتحال پر نظر رکھے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ الیکشن کمیشن اسلام آباد مرکزی کنٹرول روم کل سے باقاعدہ اپنا کام شروع کردے گا اور انتخابات کے نتائج آنے تک بلاتعطل کام جاری رکھے گا۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ مرکزی کنٹرول روم اسلام آباد سے محکمہ کے سینئر افسران انتخابی عمل کی مانیٹرنگ کریں گے۔

مزید پڑھیں : سندھ کے بلدیاتی انتخابات : نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار

سیکریٹری الیکشن کمیشن اوراسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن کراچی میں موجود ہیں، مذکورہ دونوں افسران صوبائی الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر سےنگرانی کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں