اشتہار

سندھ کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سندھ کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق حلقہ بندیوں کے نوٹیفکیشن کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے پولنگ 15 جنوری کو ہی کرانے کی ہدایت کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی اور حیدرآباد بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے الیکشن کمیشن نے حکم نامہ جاری کردیا۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ حلقہ بندیوں میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جاسکتی، سندھ حکومت کی طرف سے نوٹی فکیشن کی واپسی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

- Advertisement -

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن 15 جنوری کو ہی ہوں گے، انتخابات کے بعد کامیاب امیدواروں کے اعلان تک حلقہ بندیاں تبدیل نہیں کی جاسکتی۔

الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا ہے کہ اس سےقبل بھی سندھ میں دوباربلدیاتی انتخابات ملتوی کیےگئے، اس معاملے پر سماعت ہوئی فریقین کوسنا گیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اس وقت تمام انتخابی انتظامات مکمل ہیں،بیلٹ پیپرپرنٹ کیے جاچکے، پولنگ اسٹاف کی تقرریاں بھی ہوچکی ہیں، 3 صفحات پرمشتمل حکم پرچیف الیکشن کمشنراورچاروں ممبران کے دستخط ہیں۔

حکم نامے کے مطابق الیکشن کمیشن ٹیم نے مقامی طور پر جائزہ لیا ہے، سندھ کے تمام شہروں کی صورتحال انتخابات کیلئے حالات سازگار ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ بلدیاتی حلقہ بندیوں کےمعاملے پر سندھ حکومت کا نوٹیفکیشن غیر قانونی ہے، چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ کو فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایت کردی ہے ، سیکرٹری ،اسپیشل سیکریٹری بلدیاتی الیکشن کیلئےمتعلقہ اداروں سے رابطہ کریں گے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں