اشتہار

بلدیاتی الیکشن: پی ٹی آئی نے کراچی میں ترقیاتی کاموں کی ویڈیو جاری کردی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: بلدیاتی انتخابات کے اعلان پر پاکستان تحریک انصاف ان ایکشن، 1100 ارب روپے پیکج کی ویڈیو جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق ویڈیو پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری کی گئی ہے، ویڈیو میں کراچی ٹرانسفارمیشن پیکج سے متعلق منظرکشی کی گئی ہے، فریٹ کوریڈور،گرین لائن بس، کےفور،نالوں کی صفائی وتعمیرات کو شامل کیا گیا ہے۔

اس لے علاوہ کےسی آر کی بحالی ،سڑکوں کی تعمیرات ودیگرمنصوبوں کی بھی منظرکشی کی گئی ہے،ویڈیومیں منصوبوں پرلگنے والی لاگت بھی بتائی گئی ہے۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ عمران خان کے دور حکومت میں کراچی ٹرانسفارمیشن پیکج کا اعلان کیا گیا تھا، جسے پانچ اہم شعبوں میں خرچ کرنے کے لیے تقسیم کیا گیا تھا۔

بانوے ارب روپے پانی کی فراہمی کے منصوبوں پر مختص کئے گئے

سڑکوں کے منصوبوں کے لیے 41 ارب روپے جبکہ ماس ٹرانزٹ، ریل اور روڈ ٹرانسپورٹ منصوبے کے لیے 572 ارب روپے رکھے گئے تھے۔

اس کے علاوہ 267 ارب روپے سالڈ ویسٹ منیجمنٹ، برساتی پانی کی نکاسی اور دوبارہ آبادکاری کے منصوبوں پر خرچ کئے گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں