جمعرات, نومبر 14, 2024
اشتہار

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر تصادم کا خدشہ ، رانا ثنااللہ نے خبردار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے معاملے پر تصادم کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کوئی چھوٹا واقعہ کراچی میں کسی بڑے حادثے کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر کشیدگی پر تشویش کا اظہار کردیا۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کےدرمیان اختلافات نے تشویشناک صورتحال اختیارکرلی، 2 سیاسی جماعتیں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو کرانے کے حق میں تو 2 مخالف ہیں۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر تصادم کا خدشہ ہے، شرپسند عناصر صورتحال سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور تصادم کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔

انھوں نے خبردار کیا کہ کوئی چھوٹا واقعہ کراچی اورحیدرآباد میں کسی بڑے حادثے کا سبب بھی بن سکتاہے، فریقین کو معاملہ فہمی کا مظاہرہ کرکے کشیدگی کی فضا کو ڈی فیوز کرنے کی ضرورت ہے۔

رانا ثنااللہ نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن اور عدلیہ حالات کی سنگینی کانوٹس لے، آئین و قانون کی روشنی میں مناسب حل نکالا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں