ہفتہ, نومبر 23, 2024
اشتہار

ایم کیو ایم پاکستان کا بلدیاتی الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نے بلدیاتی الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے  آج ہونے والے بلدیاتی الیکشن سے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے، خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ 15 جنوری تک ہم اس شہر کو انصاف دلانے کی کوشش کرتے رہے، ہم نے کہا تھا بلدیاتی الیکشن میں پہلے ہی دھاندلی ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ حلقہ بندیوں پر نظر رکھے، الیکشن کمیشن نے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی۔

- Advertisement -

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم میئر کے لیے نہیں شہریوں کے حقوق کے لیے جدوجہد کررہے ہیں، ہم احتجاجاً آج کے انتخابات سے بائیکاٹ کررہے ہیں عوام سے اپیل ہے کہ بائیکاٹ میں ہمارا ساتھ دیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے بغیر بلدیاتی الیکشن شرمندگی کی صورت میں سامنے آئے گا، کراچی میں جو بھی میئر آئے گا ایم کیو ایم کی خیرات میں آئے گا۔

16 جنوری سے متحد۔ منظم ایم کیو ایم کا کام شروع ہوگا، فاروق ستار

ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے کہا کہ 16 جنوری سے متحد۔ منظم ایم کیو ایم کا کام شروع ہوگا، آج ہم اپنے گھر میں رہیں گے پرسوں نکلیں گے۔

الیکشن میں جانے کا مطلب ہوگا ہم نے حلقہ بندیوں کو

قبول کرلیا، مصطفیٰ کمال

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ الیکشن میں جانے کا مطلب ہوگا کہ ہم نے حلقہ بندیوں کو قبول کرلیا ہے میں نے اپنے کام سے جماعت اسلامی کو تین ماہ میں فارغ کردیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں 20 دن تک ان کے دھرنوں کو پیپلزپارٹی نے لفٹ نہیں کروائی تھی ہم نے کہا آپ کے جھنڈے تلے بیٹھنے کو تیار ہیں تو وہ ڈر گئے تھے جب ہم نے دھرنے کی کال دی تو ان کے پاس پیپلزپارٹی کی ٹیم آگئی تھی۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہم جب نکلنے کی بات کررہے تھے تو انہوں نے واٹس ایپ پر معاہدہ کرلیا تھا، 2001 میں بھی ایم کیو ایم نے الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا جس کے بعد جماعت اسلامی آئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں