اشتہار

پرویز الہٰی نے نگراں وزیراعلیٰ کیلئے گورنر پنجاب کو تین نام بھجوا دیئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی نے نگراں حکومت کیلئے تین نام گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کو بھجوادیئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی نے نگراں حکومت کیلئے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کو خط لکھا۔

خط میں چوہدری پرویزالہٰی نے خط میں تین نام گورنرپنجاب کو بھجوادیئے ہیں ، جس میں احمد نواز سکھیرا، ناصر محمود کھوسہ ، محمد نصیر خان کے نام شامل ہیں۔

- Advertisement -

اس حوالے سے مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ نگراں وزیراعلیٰ کیلئے نام ہدایت کے مطابق بھیج دیئے اور اعلان بھی کردیا۔

یاد رہے وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی نے بتایا تھا کہ عمران خان سے مشاورت کے بعد نگران وزیر اعلیٰ کیلئے 3 ناموں پر اتفاق کیا گیا ہے ، احمد نواز سکھیرا، نصیر احمد خان اور ناصر محمود کھوسہ کے ناموں پراتفاق ہوا، ہم یہ تینوں نام نگران وزیر اعلیٰ کیلئےگورنرکوبھجوا رہےہیں، اپوزیشن کھلے دل سے سوچے توان میں سےایک نام پراتفاق ہوتا نظر آرہا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ یہ ایسے نام ہیں جن پراپوزیشن کوبھی اعتراض نہیں ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں