اشتہار

عمران خان کا ووٹ کراچی میں ہے وہ کہیں نہیں گیا، عمران اسماعیل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ کراچی میں تمام جماعتیں بھی بائیکاٹ کرلیں پھر بھی پی پی نہیں جیت سکتی۔

ان خیالات کا اظہار اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی سےبلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی کی جیت حیران کن ہے،کراچی میں تمام جماعتیں بھی بائیکاٹ کرلیں پھربھی پی پی نہیں جیت سکتی۔

انہوں نے پیپلز پارٹی پر پولیس کی سرپرستی میں بوگس ووٹ ڈالنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیا طریقہ ہے کہ سب کو باہرنکالیں اندرجاکرپولیس والےٹھپےلگائیں، آرٹی ایس بند کرکے مینوئل طریقےسے گنتی کی جارہی ہے، من پسند نتائج بنائے جارہے کہ کہاں کہاں سے پیپلز پارٹی کو جتوایا جائے۔

- Advertisement -

عمران اسماعیل نے کہا کہ ساری جماعتوں کی خواہش تھی کہ کل رات آٹھ سےدس بجے کےدرمیان نتائج آجائیں گے، مگر ایسا نہ ہوسکا،پیپلزپارٹی کی انتخابی مہم کی خلاف ورزی پر ہم نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا ہے

یہ بھی پڑھیں:’عمران خان کے کہنے پر نہیں، اپنے طور پر اعتماد کا ووٹ لے سکتے ہیں

کراچی میں پی ٹی آئی کے ووٹ بینک میں کمی سے متعلق سوال پر سابق گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ عمران خان کاووٹ کراچی میں ہے وہ کہیں نہیں گیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے اعتراف کیا کہ پارٹی کا تنظیمی ڈھانچہ مزید بہتر کیاجاسکتاتھا اور بلدیاتی الیکشن کے لئے بھرپورمہم چلائی جاسکتی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں