تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

’عمران خان کے کہنے پر نہیں، اپنے طور پر اعتماد کا ووٹ لے سکتے ہیں‘

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ضروری نہیں کہ عمران خان کے کہنے پر اعتماد کا ووٹ لیں ہم خود بھی اعتماد کا ووٹ لے سکتے ہیں ہمارے نمبر پورے ہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کوکوئی خطرہ نہیں، عام انتخابات 13 اگست کے بعد 3 ماہ میں ہوں گے عمران خان کی سیاست کا ٹریلر کراچی میں دیکھ لیا ہے کراچی میں عمران خان کوعوام نےآئینہ دکھا دیا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ نگراں حکومت کا مقصد ہوتا ہےکہ وہ نیوٹرل ہو عمران خان سے کون رابطےمیں ہے اور کون نہیں یہ وقت بتائےگا۔

صدر مملکت عارف کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینے کے خدشے کے پیش نظر اتحادیوں سے رابطے تیز کر دیئے ہیں۔

اتحادی حکومت نے مشترکہ حکمت عملی اپنانے کیلئے کوششں شروع کردیں۔ وفاقی حکومت نے اراکین پارلیمنٹ کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔

یاد رہے عمران خان نے وفاقی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی حکمت عملی اور وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف اعتماد کے ووٹ کی کارروائی کی منظوری دے دی ہے اور اس ضمن میں ضروری اقدامات کی پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کردی۔

Comments

- Advertisement -